صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 893
«ارجعوا إلى أهليكم فكونوا فيهم وعلموهم ومروهم وصلوا كما رأيتموني أصلي فإذا حضرت الصلاة فليؤذن لكم أحدكم وليؤمكم أكبركم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ جاؤ اور ان کے درمیان قیام کرو، انہیں (دین) سکھاؤ اور انہیں (نیک باتوں کا) حکم دو، اور تم اسی طرح نماز پڑھو جس طرح تم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے، پھر جب نماز کا وقت ہو جائے تو تم میں سے کوئی ایک اذان دے اور جو تم میں سب سے بڑا ہو وہ تمہاری امامت کرے۔“