صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 857
«اذهب بنعلي هاتين فمن لقيت من وراء هذا الحائط يشهد أن لا إله إلا الله مستيقنا بها قلبه فبشره بالجنة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے یہ دونوں جوتے لے جاؤ اور اس باغ کے پیچھے تمہیں جو بھی ایسا شخص ملے جو دل کے پختہ یقین کے ساتھ اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو تم اسے جنت کی خوشخبری دے دو۔“