حدیث نمبر: 853
«أذن لي أن أحدث عن ملك من حملة العرش رجلاه في الأرض السفلى وعلى قرنه العرش وبين شحمة أذنيه وعاتقه خفقان الطير سبعمائة عام يقول ذلك الملك سبحانك حيث كنت»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے عرش اٹھانے والے فرشتوں میں سے ایک فرشتے کے بارے میں بتانے کی اجازت دی گئی ہے کہ اس کے پاؤں سب سے نچلی زمین میں ہیں اور اس کے سینگ (سر) پر عرش ہے، اور اس کے کان کی لو سے لے کر اس کے کندھے تک کا درمیانی فاصلہ اتنا ہے جتنا ایک اڑنے والا پرندہ سات سو سال میں طے کرتا ہے، اور وہ فرشتہ یہ تسبیح پڑھتا رہتا ہے: «سُبْحَانَكَ حَيْثُ كُنْتَ» (اے اللہ! تو پاک ہے جہاں کہیں بھی ہو)۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 853
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [طس] عن أنس. الصحيحة ١٥٠.