حدیث نمبر: 849
«اذكر الموت في صلاتك فإن الرجل إذا ذكر الموت في صلاته لحري أن يحسن صلاته وصل صلاة رجل لا يظن أنه يصلي صلاة غيرها وإياك وكل أمر يعتذر منه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اپنی نماز میں موت کو یاد کیا کرو، کیونکہ جب آدمی اپنی نماز میں موت کو یاد کرتا ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اپنی نماز کو عمدہ طریقے سے ادا کرے گا، اور تم اس آدمی کی طرح نماز پڑھو جسے یقین نہ ہو کہ وہ اس کے بعد کوئی اور نماز بھی پڑھ سکے گا (یعنی اسے اپنی زندگی کی آخری نماز سمجھو)، اور اپنے آپ کو ہر اس کام سے بچاؤ جس کے کرنے پر معذرت کرنی پڑے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 849
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [فر] عن أنس وحسنه ابن حجر وهو نادر في مفاريد مسند الفردوس فإن أكثرها ضعاف. الصحيحة ١٤٢١.