صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 839
«إذا ولج الرجل بيته فليقل: اللهم إني أسألك خير المولج وخير المخرج باسم الله ولجنا وباسم الله خرجنا وعلى الله ربنا توكلنا ثم يسلم على أهله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب کوئی آدمی اپنے گھر میں داخل ہو تو یہ دعا پڑھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلَجِ وَخَيْرَ الْمَخْرَجِ بِاسْمِ اللَّهِ وَلَجْنَا وَبِاسْمِ اللَّهِ خَرَجْنَا وَعَلَى اللَّهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا» (اے اللہ! میں تجھ سے داخل ہونے اور نکلنے کی بھلائی مانگتا ہوں، اللہ کے نام کے ساتھ ہم گھر میں داخل ہوئے اور اللہ کے نام کے ساتھ ہی ہم نکلے، اور ہم نے اپنے رب اللہ پر ہی بھروسا کیا)۔ اس کے بعد وہ اپنے گھر والوں کو سلام کرے۔“