صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 835
«إذا وقع الذباب في إناء أحدكم فليغمسه فإن في أحد جناحيه داء وفي الآخر شفاء وإنه يتقي بجناحه الذي فيه الداء فليغمسه كله ثم لينزعه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو وہ اسے (مشروب میں مکمل) غوطہ دے دے، کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری اور دوسرے پر میں شفا ہوتی ہے۔ اور وہ گرتے وقت اسی پر کو آگے کرتی ہے جس میں بیماری ہوتی ہے، لہٰذا اسے مکمل طور پر ڈبو کر پھر باہر نکال پھینکے۔“