صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 822
"إذا وجد أحدكم في بطنه شيئا فأشكل عليه أخرج
منه شيء أم لا؟ فلا يخرجن من المسجد حتى يسمع صوتا أو يجد ريحا"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی اپنے پیٹ میں کچھ گڑبڑ محسوس کرے اور اسے شک پڑ جائے کہ اس سے کوئی چیز (ہوا) خارج ہوئی ہے یا نہیں، تو وہ مسجد سے ہرگز نہ نکلے جب تک کہ وہ آواز نہ سن لے یا بو نہ محسوس کر لے۔“