حدیث نمبر: 8201
«اليوم الموعود يوم القيامة واليوم المشهود يوم عرفة والشاهد يوم الجمعة وما طلعت الشمس ولا غربت على يوم أفضل منه فيه ساعة لا يوافقها عبد مسلم يدعو الله بخير إلا استجاب الله له ولا يستعيذ من شر إلا أعاذه الله منه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”وعدہ کیا ہوا دن قیامت کا دن ہے، اور مشہود دن عرفہ کا دن ہے، اور شاہد جمعہ کا دن ہے، اور سورج نہ کسی دن پر طلوع ہوا اور نہ غروب ہوا جو اس سے افضل ہو، اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو مسلمان بندہ اسے پا لے اور اللہ سے کسی بھلائی کی دعا مانگے تو اللہ اسے ضرور قبول کرتا ہے، اور جو کسی برائی سے پناہ مانگے تو اللہ اسے ضرور اس سے پناہ دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 8201
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [ت هق] عن أبي هريرة. المشكاة ١٣٦٢، الصحيحة ١٥٠٢.