حدیث نمبر: 8200
"اليوم الموعود يوم القيامة والشاهد يوم الجمعة والمشهود يوم عرفة ويوم الجمعة ذخره الله لنا وصلاة الوسطى صلاة العصر"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”وعدہ کیا ہوا دن قیامت کا دن ہے، شاہد (گواہ) جمعہ کا دن ہے، اور مشہود (جس میں حاضری دی جائے) عرفہ کا دن ہے، اور جمعہ کا دن اللہ نے ہمارے لیے خاص کر رکھا ہے، اور درمیانی نماز عصر کی نماز ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 8200
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [طب] عن أبي مالك الأشعري. الصحيحة ١٥٠٢: ابن جرير.