صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8182
«يوشك الناس يتساءلون حتى يقول قائلهم: هذا الله خلق الخلق فمن خلق الله؟ فإذا قالوا ذلك فقولوا: {اللَّهُ أَحَدٌ. اللَّهُ الصَّمَدُ. لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ. وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُواً أَحَدٌ} ثم ليتفل عن يساره ثلاثا وليستعذ من الشيطان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قریب ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے سوال کرتے کرتے یہاں تک کہہ اٹھیں: یہ اللہ ہے جس نے مخلوق کو پیدا کیا، تو اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ پس جب وہ ایسا کہیں تو تم یہ پڑھو: اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا، اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔ پھر اپنے بائیں طرف تین بار تھوکے اور شیطان سے پناہ مانگے۔“