حدیث نمبر: 8183
«يوشك أن تداعى عليكم الأمم من كل أفق كما تداعى الأكلة إلى قصعتها قيل: يا رسول الله! فمن قلة يومئذ؟ قال: لا ولكنكم غثاء كغثاء السيل يجعل الوهن في قلوبكم وينزع الرعب من قلوب عدوكم لحبكم الدنيا وكراهيتكم الموت»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قریب ہے کہ (دشمن) امتیں تم پر ہر طرف سے یوں ٹوٹ پڑیں جیسے کھانے والے اپنے پیالے پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! کیا اس دن ہم تعداد میں کم ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں، بلکہ اس دن تم بہت زیادہ ہو گے، لیکن تم سیلاب کے جھاگ کی طرح (بے وقعت) ہو گے، اللہ تمہارے دلوں میں کمزوری (وہن) ڈال دے گا اور تمہارے دشمن کے دلوں سے تمہاری ہیبت نکال دے گا، اس وجہ سے کہ تم دنیا سے محبت اور موت سے نفرت کرتے ہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 8183
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم د] عن ثوبان. الصحيحة ٩٥٦.