صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 817
«إذا نودي بالصلاة أدبر الشيطان وله ضراط، حتى لا يسمع التأذين فإذا قضي النداء أقبل حتى إذا ثوب بالصلاة أدبر حتى إذا قضي التثويب أقبل حتى يخطر بين المرء ونفسه يقول: اذكر كذا واذكر كذا لما لم يكن يذكر حتى يظل الرجل لا يدري كم صلى»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان ہوا خارج کرتا ہوا پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتا ہے تاکہ اذان کی آواز نہ سن سکے۔ پھر جب اذان ختم ہو جاتی ہے تو وہ واپس آ جاتا ہے، یہاں تک کہ جب نماز کے لیے اقامت کہی جاتی ہے تو وہ پھر پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتا ہے۔ اور جب اقامت ختم ہو جاتی ہے تو وہ دوبارہ آ جاتا ہے یہاں تک کہ انسان اور اس کے دل کے درمیان وسوسے ڈالتا ہے اور کہتا ہے کہ فلاں بات یاد کر، فلاں بات یاد کر، یعنی وہ باتیں جو اسے پہلے یاد نہیں تھیں، یہاں تک کہ انسان کو یہ یاد ہی نہیں رہتا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں۔“