حدیث نمبر: 8168
«ينزل ربنا تبارك وتعالى كل ليلة إلى السماء الدنيا حين يبقى ثلث الليل الآخر فيقول: من يدعوني فأستجيب له؟ من يسألني فأعطيه؟ من يستغفرني فأغفر له»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہمارا رب تبارک و تعالیٰ ہر رات آسمانِ دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے، اور فرماتا ہے: کون ہے جو مجھے پکارے تاکہ میں اس کی دعا قبول کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے تاکہ میں اسے عطا کروں؟ کون ہے جو مجھ سے بخشش مانگے تاکہ میں اسے بخش دوں؟“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 8168
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق د ت هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم ١٨٨٠، المصادر نفسها.