صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 815
«إذا نمتم فأطفئوا المصباح فإن الفأرة تأخذ الفتيلة فتحرق أهل البيت وأغلقوا الأبواب وأوكئوا الأسقية وخمروا الشراب»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم سونے لگو تو چراغ بجھا دیا کرو، کیونکہ چوہیا (جلتی ہوئی) بتی کھینچ لے جاتی ہے اور گھر والوں کو جلا دیتی ہے، نیز دروازے بند کر دیا کرو، مشکیزوں کے منہ باندھ دیا کرو اور پینے کی چیزوں کو ڈھانپ دیا کرو۔“