صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8113
«يعوذ عائذ بالبيت فيبعث إليه بعث فإذا كانوا ببيداء من الأرض خسف بهم قيل: يا رسول الله! فكيف بمن كان كارها؟ قال: يخسف به معهم ولكنه يبعث يوم القيامة على نيته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ایک پناہ لینے والا بیت اللہ کی پناہ لے گا، تو اس کی طرف ایک لشکر بھیجا جائے گا، پس جب وہ زمین کے ایک میدان میں پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! جو شخص ناپسند کرتا ہو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اسے بھی ان کے ساتھ دھنسا دیا جائے گا، لیکن قیامت کے دن اسے اس کی نیت کے مطابق اٹھایا جائے گا۔“