صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8103
«يعذب ناس من أهل التوحيد فيطرحون في النار حتى يكونوا فيها حمما ثم تدركهم الرحمة فيخرجون ويطرحون على أبواب الجنة فيرش عليهم أهل الجنة الماء فينبتون كما ينبت الغثاء في حمالة السيل ثم يدخلون الجنة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”موحدین میں سے کچھ لوگوں کو عذاب دیا جائے گا، تو انہیں جہنم میں ڈال دیا جائے گا یہاں تک کہ وہ اس میں کوئلہ بن جائیں گے، پھر انہیں رحمت آ لے گی، تو وہ نکالے جائیں گے اور جنت کے دروازوں پر ڈال دیے جائیں گے، تو جنت والے ان پر پانی چھڑکیں گے، تو وہ اس طرح اگ آئیں گے جیسے سیلاب کے کوڑے میں کوئی چیز اگ آتی ہے، پھر وہ جنت میں داخل ہو جائیں گے۔“