صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8102
"يعجب ربك من راعي غنم في رأس شظية بجبل يؤذن للصلاة ويصلي فيقول الله عز وجل: انظروا إلى عبدي هذا يؤذن ويقيم الصلاة يخاف مني قد غفرت لعبدي وأدخلته الجنة"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تمہارے رب کو ایک بکریوں کے چرواہے پر تعجب ہوتا ہے جو پہاڑ کی چوٹی پر نماز کے لیے اذان دیتا اور نماز پڑھتا ہے، تو اللہ عزوجل فرماتا ہے: میرے اس بندے کو دیکھو، یہ اذان دیتا اور نماز قائم کرتا ہے، مجھ سے ڈرتا ہے، میں نے اپنے بندے کو بخش دیا اور اسے جنت میں داخل کر دیا۔“