صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8083
«يرسل البكاء على أهل النار فيبكون حتى تنقطع الدموع ثم يبكون الدم حتى يصير في وجوههم كهيئة الأخدود لو أرسلت فيه السفن لجرت»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جہنمیوں پر رونا مسلط کر دیا جائے گا، تو وہ روئیں گے یہاں تک کہ آنسو ختم ہو جائیں گے، پھر وہ خون کے آنسو روئیں گے یہاں تک کہ وہ ان کے چہروں پر نالیوں کی طرح بہنے لگیں گے، اگر ان میں کشتیاں چلائی جائیں تو وہ چل پڑیں۔“