صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8074
«يدخل الله أهل الجنة الجنة وأهل النار النار ثم يقوم مؤذن بينهم فيقول: يا أهل الجنة! لا موت ويا أهل النار! لا موت كل خالد فيما هو فيه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ جنت والوں کو جنت میں اور جہنم والوں کو جہنم میں داخل کرے گا، پھر ان کے درمیان ایک اعلان کرنے والا کھڑا ہو کر کہے گا: اے جنت والو! اب موت نہیں، اور اے جہنم والو! اب موت نہیں، ہر ایک اپنی جگہ ہمیشہ رہنے والا ہے۔“