حدیث نمبر: 8073
"يدخل أهل الجنة الجنة وأهل النار النار ثم يقول الله عز وجل: أخرجوا من كان في قلبه مثقال حبة من خردل من إيمان فيخرجون منها قد اسودوا فيلقون في نهر الحياة فينبتون كما تنبت الحبة في جانب السيل ألم تر أنها تخرج صفراء ملتوية "
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت والے جنت میں اور جہنم والے جہنم میں داخل کیے جائیں گے، پھر اللہ عزوجل فرمائے گا: جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو اسے نکال لو۔ تو وہ اس جہنم سے کالے پڑے ہوئے نکالے جائیں گے، تو انہیں نہر حیات میں ڈالا جائے گا، تو وہ اس طرح اگ آئیں گے جیسے سیلاب کے کنارے دانہ اگتا ہے۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ پیلا اور مڑا ہوا نکلتا ہے؟“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 8073
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن أبي سعيد. السنة ٨٤٢: حم، ابن خزيمة، الآجري.