صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8058
«يخرج من النار أربعة فيعرضون على الله فيلتفت إليه أحدهم فيقول: أي رب! إذا أخرجتني منها لا تعدني فيها فينجيه الله منها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”چار آدمی جہنم سے نکالے جائیں گے اور اللہ کے سامنے پیش کیے جائیں گے، تو ان میں سے ایک اللہ کی طرف متوجہ ہو کر کہے گا: اے رب! جب تو نے مجھے اس سے نکال دیا ہے تو مجھے دوبارہ اس میں مت لوٹانا۔ تو اللہ اسے اس سے نجات دے دے گا۔“