صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8053
«يخرج فيكم قوم تحقرون صلاتكم مع صلاتهم وصيامكم مع صيامهم وعملكم مع عملهم يقرءون القرآن لا يجأوز حناجرهم يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية ينظر الرامي في النصل فلا يرى شيئا وينظر في القدح فلا يرى شيئا وينظر في الريش فلا يرى شيئا ويتمارى في الفوق هل علق به من الدم شيء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم میں سے کچھ لوگ ایسے نکلیں گے کہ تم اپنی نماز کو ان کی نماز کے سامنے، اپنے روزے کو ان کے روزے کے سامنے اور اپنے عمل کو ان کے عمل کے سامنے حقیر سمجھو گے، وہ قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے، اور اتنی صفائی سے نکلے گا کہ تیر انداز تیر کے پھل کو دیکھے تو اسے کچھ نظر نہ آئے، اس کی لکڑی کو دیکھے تو کچھ نظر نہ آئے، اس کے پروں کو دیکھے تو کچھ نظر نہ آئے، اور وہ اس کے پچھلے حصے کو شک کی نظر سے دیکھے کہ کہیں اس پر خون کا کوئی نشان تو نہیں۔“