حدیث نمبر: 8052
«يخرج في آخر الزمان قوم أحداث الأسنان سفهاء الأحلام يقرءون القرآن بألسنتهم لا يجأوز تراقيهم يقولون من قول خير البرية يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية فمن لقيهم فليقتلهم فإن في قتلهم أجرا عظيما عند الله لمن قتلهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”آخری زمانے میں کچھ کم عمر، کم عقل لوگ نکلیں گے، وہ اپنی زبانوں سے قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ مخلوق کی بہترین بات کہیں گے، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے، پس جو انہیں پائے وہ انہیں قتل کر دے، کیونکہ ان کے قتل میں اللہ کے نزدیک ان کے قاتل کے لیے بہت بڑا اجر ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 8052
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ت هـ] عن ابن مسعود. السنة ٩١٤.