حدیث نمبر: 801
«إذا مشت أمتي المطيطاء وخدمها أبناء الملوك أبناء فارس والروم سلط شرارها على خيارها»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب میری امت اکڑ کر (تکبر سے) چلے گی اور بادشاہوں یعنی فارس اور روم کے شہزادے ان کی خدمت گزاری کریں گے، تو اس وقت امت کے بدترین لوگوں کو بہترین لوگوں پر مسلط کر دیا جائے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 801
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت] عن ابن عمر. الصحيحة ٩٥٦.