صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 800
«إذا مرض العبد قال الله للكرام الكاتبين: اكتبوا لعبدي مثل الذي كان يعمل حتى أقبضه أو أعافيه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب کوئی بندہ بیمار ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کراماً کاتبین (اعمال لکھنے والے معزز فرشتوں) سے فرماتا ہے: میرے بندے کے لیے ان اعمال کے مثل ثواب لکھتے رہو جو وہ (صحت کی حالت میں) کیا کرتا تھا، یہاں تک کہ میں اسے موت دے دوں یا اسے شفا عطا فرما دوں۔“