صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8006
«يأتي في آخر الزمان قوم حدثاء الأسنان سفهاء الأحلام يقولون من خير قول البرية يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية لا يجأوز إيمانهم حناجرهم فاقتلوهم فإن في قتلهم أجرا لمن قتلهم يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”آخری زمانے میں کچھ کم عمر، کم عقل لوگ آئیں گے، وہ مخلوق کی بہترین بات کہیں گے، وہ اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے، ان کا ایمان ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، پس جہاں انہیں پاؤ انہیں قتل کر دو، کیونکہ ان کے قتل میں قیامت کے دن ان کے قاتل کے لیے اجر ہے۔“