صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7997
«يؤتى بالعبد يوم القيامة فيقال له: ألم أجعل لك سمعا وبصرا ومالا وولدا وسخرت لك الأنعام والحرث وتركتك ترأس وتربع فكنت تظن أنك ملاقي يومك هذا؟ فيقول: لا فيقول له: اليوم أنساك كما نسيتني»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بندے کو قیامت کے دن لایا جائے گا تو اس سے کہا جائے گا: کیا میں نے تجھے کان، آنکھ، مال اور اولاد نہیں دی تھی؟ اور تیرے لیے مویشی اور کھیتی مسخر نہیں کی تھی؟ اور تجھے سرداری اور آرام کی زندگی نہیں دی تھی؟ تو کیا تجھے یقین تھا کہ تیری اس دن سے ملاقات ہو گی؟ وہ کہے گا: نہیں۔ تو اللہ فرمائے گا: آج میں تجھے اسی طرح بھلا دوں گا جیسے تو نے مجھے بھلا دیا تھا۔“