صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7995
«يأتي المسيح من قبل المشرق وهمته المدينة حتى ينزل دبر أحد ثم تصرف الملائكة وجهه قبل الشام وهنالك يهلك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مسیح دجال مشرق کی طرف سے آئے گا اور اس کا ارادہ مدینہ پر حملے کا ہو گا، یہاں تک کہ وہ احد کے پیچھے اترے گا، پھر فرشتے اس کا رخ شام کی طرف پھیر دیں گے، اور وہیں وہ ہلاک ہو گا۔“