حدیث نمبر: 7994
«يأتي القرآن وأهله الذين كانوا يعملون به في الدنيا تقدمه سورة البقرة وآل عمران يأتيان كأنهما غيابتان وبينهما شرق أو كأنهما غمامتان سوداوان أو كأنهما ظلتان من طير صواف يجادلان عن صاحبهما»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قرآن اور اس پر عمل کرنے والے قیامت کے دن آئیں گے، اس کے آگے سورۃ بقرہ اور آل عمران ہوں گی، وہ دونوں اس طرح آئیں گی جیسے دو بادل ہوں جن کے درمیان روشنی ہو، یا جیسے دو سیاہ بادل ہوں، یا جیسے پرندوں کے دو غول اپنے پر پھیلائے ہوں، وہ دونوں اپنے پڑھنے والے کی طرف سے جھگڑا کریں گی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 7994
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ت] عن النواس بن سمعان. تخ ٤/٢/١٤٨.