صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7993
«يأتي الشيطان أحدكم فيقول: من خلق كذا من خلق كذا؟ حتى يقول: من خلق ربك؟ فإذا بلغه فليستعذ بالله ولينته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے: فلاں چیز کس نے پیدا کی؟ فلاں چیز کس نے پیدا کی؟ یہاں تک کہ کہتا ہے: تمہارے رب کو کس نے پیدا کیا؟ پس جب یہ وسوسہ اس تک پہنچے تو وہ اللہ کی پناہ مانگے اور اس خیال سے رک جائے۔“