حدیث نمبر: 7986
«يا معشر يهود! أسلموا تسلموا اعلموا أن الأرض لله ورسوله وإني أريد أن أجليكم من هذه الأرض فمن وجد منكم بماله شيئا فليبعه وإلا فاعلموا أن الأرض لله ورسوله»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے یہود کی جماعت! اسلام لے آؤ، سلامت رہو گے، جان لو کہ زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ تمہیں اس زمین سے جلاوطن کر دوں، پس تم میں سے جو اپنے مال کے بدلے کچھ پائے وہ اسے بیچ ڈالے، ورنہ جان لو کہ زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 7986
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق د] عن أبي هريرة. المشكاة ٤٠٥٠، مختصر مسلم ١١٥٣.