صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7985
«يا معشر من أسلم بلسانه ولم يدخل الإيمان في قلبه! لا تؤذوا المسلمين ولا تعيروهم ولا تتبعوا عوراتهم فإنه من تتبع عورة أخيه المسلم يتتبع الله عورته ومن تتبع الله عورته يفضحه ولو في جوف رحله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے وہ لوگو جو زبان سے مسلمان ہوئے مگر ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا! مسلمانوں کو تکلیف نہ دو، انہیں طعنے نہ دو اور ان کے عیوب کی ٹوہ میں نہ لگو، کیونکہ جو اپنے مسلمان بھائی کے عیب کی ٹوہ میں لگے گا اللہ اس کے عیب کی ٹوہ میں لگ جائے گا، اور جس کے عیب کی ٹوہ میں اللہ لگ جائے وہ اسے رسوا کر دیتا ہے، خواہ وہ اپنے خیمے کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔“