صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7984
" يا معشر من آمن بلسانه ولم يدخل الإيمان قلبه، لا تغتابوا المسلمين ولا تتبعوا عوراتهم فإنه من تتبع عورة أخيه المسلم تتبع الله عورته ومن تتبع الله عورته يفضحه ولو في جوف بيته"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے وہ لوگو جو زبان سے ایمان لائے ہو مگر ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا! مسلمانوں کی غیبت نہ کرو اور ان کے عیوب کی ٹوہ میں نہ لگو، کیونکہ جو اپنے مسلمان بھائی کے عیب کی ٹوہ میں لگے گا اللہ اس کے عیب کی ٹوہ میں لگ جائے گا، اور جس کے عیب کی ٹوہ میں اللہ لگ جائے وہ اسے رسوا کر دیتا ہے، خواہ وہ اپنے گھر کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔“