صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7983
«يا معشر قريش! أنقذوا أنفسكم من النار فإني لا أملك لكم من الله ضرا ولا نفعا يا معشر بني عبد مناف! أنقذوا أنفسكم من النار فإني لا أملك لكم من الله ضرا أو نفعا يا معشر بني عبد المطلب! أنقذوا أنفسكم من النار فإني لا أملك لكم ضرا ولا نفعا يا فاطمة بنت محمد! أنقذي نفسك من النار فإني لا أملك لك ضرا ولا نفعا إن لك رحما وسأبلها ببلالها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے قریش کی جماعت! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ، کیونکہ میں تمہارے لیے اللہ کے مقابلے میں نہ نقصان کا اختیار رکھتا ہوں نہ نفع کا۔ اے بنو عبدِ مناف کی جماعت! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ، کیونکہ میں تمہارے لیے اللہ کے مقابلے میں نہ نقصان کا اختیار رکھتا ہوں نہ نفع کا۔ اے بنو عبدالمطلب کی جماعت! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ، کیونکہ میں تمہارے لیے نہ نقصان کا اختیار رکھتا ہوں نہ نفع کا۔ اے فاطمہ بنت محمد! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ، کیونکہ میں تمہارے لیے نہ نقصان کا اختیار رکھتا ہوں نہ نفع کا، البتہ تم میری رشتہ دار ہو، جس کا حق میں دنیا میں ادا کر دوں گا۔“