صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 798
«إذا مر رجال بقوم فسلم رجل من الذين مروا على الجلوس ورد من هؤلاء واحد أجزأ عن هؤلاء وعن هؤلاء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب کچھ لوگ کسی گروہ کے پاس سے گزریں، پس گزرنے والوں میں سے کوئی ایک شخص بیٹھے ہوئے لوگوں کو سلام کر لے اور ان (بیٹھے ہوئے لوگوں) میں سے کوئی ایک جواب دے دے، تو یہ ان (گزرنے والوں) کی طرف سے اور ان (بیٹھنے والوں) کی طرف سے کافی ہو جاتا ہے۔“