حدیث نمبر: 7975
«يا معشر الشباب! من استطاع منكم الباءة فليتزوج فإنه أغض للبصر وأحصن للفرج ومن لم يستطع فعليه بالصوم فإنه له وجاء»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے نوجوانو! تم میں سے جو نکاح کی استطاعت رکھتا ہو وہ نکاح کر لے، کیونکہ یہ نگاہ کو زیادہ نیچی رکھنے والا اور شرمگاہ کی زیادہ حفاظت کرنے والا ہے، اور جو استطاعت نہ رکھتا ہو وہ روزے رکھے، کیونکہ یہ اس کے لیے شہوت توڑنے میں خصی کر دینے کی طرح ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 7975
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ٤] عن ابن مسعود. المشكاة ٣٠٨٠، مختصر مسلم ٧٩٤.