صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7972
«يا معشر الأنصار! ما حديث أتاني عنكم؟ ألا ترضون أن يذهب الناس بالأموال وتذهبون برسول الله حتى تدخلوه في بيوتكم؟ لوأخذت الناس شعبا وأخذت الأنصار شعبا أخذت شعب الأنصار»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے گروہِ انصار! تمہارے بارے میں مجھے کیا بات پہنچی ہے؟ کیا تمہیں یہ پسند نہیں کہ لوگ مال لے جائیں اور تم رسول اللہ ﷺ کو لے جاؤ یہاں تک کہ اسے اپنے گھروں میں داخل کر لو؟ اگر سب لوگ ایک گھاٹی اختیار کریں اور انصار دوسری گھاٹی اختیار کریں تو میں انصار کی گھاٹی اختیار کروں گا۔“