صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7952
«يا علي! سل الله الهدى والسداد واذكر بالهدى هدايتك الطريق وبالسداد تسديدك السهم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے علی! اللہ سے ہدایت اور درستی مانگو، ہدایت کی دعا کرتے وقت راستے کی سیدھی رہنمائی کو یاد کرو، اور درستی کی دعا کرتے وقت تیر کے نشانے پر لگنے کو یاد کرو۔“