حدیث نمبر: 795
«إذا مات ولد العبد قال الله تعالى لملائكته: قبضتم ولد عبدي؟ فيقولون: نعم فيقول: قبضتم ثمرة فؤاده؟ فيقولون: نعم، فيقول: ماذا قال عبدي؟ فيقولون: حمدك واسترجع فيقول الله تعالى: ابنوا لعبدي بيتا في الجنة وسموه بيت الحمد»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب کسی بندے کا بچہ فوت ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: کیا تم نے میرے بندے کے بچے کی روح قبض کر لی؟ وہ کہتے ہیں: ہاں۔ پھر اللہ فرماتا ہے: کیا تم نے اس کے دل کا پھل (ٹکڑا) چھین لیا؟ وہ کہتے ہیں: ہاں۔ پھر اللہ فرماتا ہے: تو میرے بندے نے کیا کہا؟ وہ کہتے ہیں: اس نے تیری حمد بیان کی اور «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» پڑھا۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر بناؤ اور اس کا نام «بَيْتُ الْحَمْدِ» (حمد کا گھر) رکھو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 795
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [ت] عن أبي موسى. الصحيحة ١٤٠٨.