حدیث نمبر: 7941
«يا عبد الرحمن بن سمرة! لا تسأل الإمارة فإنك إن أوتيتها عن مسألة وكلت إليها وإن أوتيتها عن غير مسألة أعنت عليها وإذا حلفت على يمين فرأيت غيرها خيرا منها فكفر عن يمينك وائت الذي هو خير»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے عبدالرحمن بن سمرہ! حکمرانی کا سوال نہ کرو، کیونکہ اگر تمہیں سوال کرنے پر یہ دی جائے تو تمہیں اسی کے حوالے کر دیا جائے گا، اور اگر بغیر سوال کیے دی جائے تو اللہ کی طرف سے اس میں تمہاری مدد کی جائے گی۔ اور جب تم کوئی قسم کھاؤ پھر اس کے علاوہ کسی اور بات کو اس سے بہتر دیکھو تو اپنی قسم کا کفارہ دے دو اور جو بہتر ہے وہی کرو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 7941
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ٣] عن عبد الرحمن بن سمرة. الإرواء ٢٠٨٤، ٢٥٧٩.