صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7940
«يا عبد الرحمن! أردف أختك عائشة فأعمرها من التنعيم فإذا هبطت بها من الأكمة فمرها فلتحرم فإنها عمرة متقبلة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے عبدالرحمن! اپنی بہن عائشہ کو اپنے پیچھے بٹھاؤ اور اسے تنعیم سے عمرہ کرا دو، اور جب تم اسے لے کر ٹیلے سے اترو تو اسے حکم دو کہ وہ احرام باندھ لے، یہ ایک قبول شدہ عمرہ ہو گا۔“