حدیث نمبر: 7931
«يا عائشة! متى عهدتني فحاشا؟ إن شر الناس عند الله منزلة يوم القيامة من تركه الناس اتقاء شره»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے عائشہ! تم نے کب مجھے بدزبان پایا؟ اللہ کے نزدیک قیامت کے دن سب سے بدتر مقام والا شخص وہ ہے جسے لوگ اس کے شر سے بچنے کے لیے چھوڑ دیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 7931
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن عائشة. الصحيحة ١٠٤٩.