صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 792
«إذا مات أحدكم عرض عليه مقعده بالغداة والعشي إن كان من أهل الجنة فمن أهل الجنة وإن كان من أهل النار فمن أهل النار يقال له: هذا مقعدك حتى يبعثك الله إليه يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص فوت ہو جاتا ہے تو صبح و شام اس کا ٹھکانا اس پر پیش کیا جاتا ہے؛ اگر وہ اہل جنت میں سے ہے تو جنت والوں میں، اور اگر وہ اہل جہنم میں سے ہے تو جہنم والوں میں، اور اس سے کہا جاتا ہے: یہ تمہارا ٹھکانا ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تمہیں قیامت کے دن اس کی طرف اٹھائے گا۔“