صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7903
«يا بني كعب بن لؤي! أنقذوا أنفسكم من النار يا بني مرة بن كعب! أنقذوا أنفسكم من النار يا بني عبد شمس! أنقذوا أنفسكم من النار يا بني عبد مناف! أنقذوا أنفسكم من النار يا بني عبد المطلب! أنقذوا أنفسكم من النار يا فاطمة! أنقذي نفسك من النار فإني لا أملك لكم من الله شيئا غير أن لكم رحما سأبلها ببلالها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے بنو کعب بن لؤی! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ۔ اے بنو مرہ بن کعب! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ۔ اے بنو عبدِ شمس! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ۔ اے بنو عبدِ مناف! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ۔ اے بنو عبدالمطلب! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ۔ اے فاطمہ! اپنے آپ کو آگ سے بچا لو، کیونکہ میں تمہارے لیے اللہ کے مقابلے میں کچھ اختیار نہیں رکھتا، سوائے اس کے کہ تم میری رشتہ دار ہو، جس کا حق میں دنیا میں ادا کر دوں گا۔“