صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7902
«يا بني فهر! يا بني عدي! يا بني عبد مناف! يا بني عبد المطلب! أرأيتكم لوأخبرتكم أن خيلا بالوادي تريد أن تغير عليكم أكنتم مصدقي؟ قالوا: ما جربنا عليك إلا صدقا قال: فإني نذير لكم بين يدي عذاب شديد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے بنو فہر! اے بنو عدی! اے بنو عبدِ مناف! اے بنو عبدالمطلب! بتاؤ اگر میں تمہیں بتاؤں کہ وادی میں ایک لشکر ہے جو تم پر حملہ کرنا چاہتا ہے تو کیا تم میری تصدیق کرو گے؟ انہوں نے کہا: ہم نے آپ سے سچ کے سوا کچھ نہیں پایا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: تو میں تمہیں ایک سخت عذاب سے پہلے ڈرانے والا ہوں۔“