صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7895
«يا بنت أبي أمية! سألت عن الركعتين بعد العصر وإنه أتاني ناس من عبد القيس فشغلوني عن الركعتين اللتين بعد الظهر فهما هاتان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے ابوامیہ کی بیٹی! تم نے عصر کے بعد کی دو رکعتوں کے بارے میں پوچھا، عبدالقیس قبیلے کے کچھ لوگ میرے پاس آئے تھے جنہوں نے مجھے ظہر کے بعد کی دو رکعتوں سے مشغول کر دیا تھا، پس یہی وہ رکعتیں ہیں۔“