حدیث نمبر: 7888
«يا أيها الناس! ما لكم حين نابكم شيء في الصلاة أخذتم في التصفيق؟ إنما التصفيق للنساء من نابه شيء في صلاته فليقل: سبحان الله فإنه لا يسمعه أحد حين يقول: سبحان الله إلا التفت»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے لوگو! تمہیں کیا ہوا کہ جب نماز میں تمہیں کوئی معاملہ پیش آتا ہے تو تم تالی بجانے لگتے ہو؟ تالی بجانا تو عورتوں کے لیے ہے، جسے نماز میں کوئی معاملہ پیش آئے وہ «سُبْحَانَ اللَّهِ» (اللہ پاک ہے) کہے، کیونکہ جب کوئی «سُبْحَانَ اللَّهِ» کہتا ہے تو جو بھی اسے سنتا ہے وہ اس کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 7888
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح