صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7886
«يا أيها الناس! عليكم بالقصد عليكم بالقصد عليكم بالقصد فإن الله تعالى لن يمل حتى تملوا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے لوگو! میانہ روی اختیار کرو، میانہ روی اختیار کرو، میانہ روی اختیار کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ اجر دینے سے نہیں تھکے گا جب تک تم عمل کرنے سے نہ تھک جاؤ۔“