حدیث نمبر: 7878
«يا أيها الناس! إني قد كنت أذنت لكم في الاستمتاع من النساء وإن الله قد حرم ذلك إلى يوم القيامة فمن كان عنده منهن شيء فليخل سبيله ولا تأخذوا مما آتيتموهن شيئا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے لوگو! میں نے تمہیں عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دی تھی، اور اب اللہ نے اسے قیامت تک کے لیے حرام کر دیا ہے، پس جس کے پاس ان میں سے کوئی عورت متعہ کی صورت میں ہو وہ اسے چھوڑ دے، اور جو کچھ تم نے انہیں دیا ہے اس میں سے کچھ واپس نہ لو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 7878
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م هـ] عن سبرة. مختصر مسلم ٨١٣.