صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7876
«يا أيها الناس! إني إمامكم فلا تسبقوني بالركوع ولا بالسجود ولا بالقيام ولا بالقعود ولا بالانصراف فإني أراكم من أمامي ومن خلفي وايم الذي نفسي بيده لورأيتم ما رأيت لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے لوگو! میں تمہارا امام ہوں، پس تم مجھ سے پہلے نہ رکوع کرو، نہ سجدہ کرو، نہ کھڑے ہو اور نہ بیٹھو اور نہ نماز سے پھرو، کیونکہ میں تمہیں اپنے آگے سے بھی دیکھتا ہوں اور اپنے پیچھے سے بھی۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر تم وہ دیکھ لو جو میں نے دیکھا ہے تو تم بہت کم ہنسو اور بہت زیادہ روؤ۔“